کیا گاڑی کی اصل قیمت اور آن لائن تشخیص کے بعد لگائی جانے والی قیمت میں فرق ہو سکتا ہے؟

جی ہاں! آن لائن تشخیص میں متعدد چیزیں نظر نہیں آتیں جس کے لیے ہمیں ماہرین کی ضرورت پڑتی ہے تا کہ وہ اپنی تفصیلی چیک لسٹ کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی کو مکمل طور پر چیک کریں۔ آن لائن قیمت کا تخمینہ ان کاروں پر مبنی ہے جو بالکل درست حالت میں ہیں ۔ البتہ مارکیٹ کی طلب کی بنیاد پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آسکتا ہے ، لہذا گاڑی کی آن لائن اور اصل تشخیص کے درمیان قیمت میں معمولی یا نمایاں فرق ہو سکتا ہے ۔